تھرپارکر،غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 2 بچے دم توڑ گئے

بدھ 17 فروری 2016 12:58

تھرپارکر،غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 2 بچے دم توڑ گئے

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہ سکا، مزید دو بچے دم توڑ گئے۔ سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت سے بیمار مزید دو بچے چل بسے ، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 8 روز کا جمیل اور ایک نومولود شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے ہسپتالوں میں 150 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

ڈیپلو تحصیل کیگاوٴن عاقلو، ترکنی درس، ڈابھو اور کوئنرل بچوں میں ڈائریا کی وبا پھیل گئی ہے۔ جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں گندم کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم دور دراز کے علاقوں میں تاحال امدادی کارروائیاں شروع نہ کی جا سکیں۔ دوسری جانب چارہ ختم ہونے سے تھر میں جانوروں کے مرنے کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :