سعودی شخص نے اپنے 11 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 13:07

سعودی شخص نے اپنے 11 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

منامہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) : ایک سعودی شخص نے اپنے ہی گیارہ سالہ بیٹے کو چاقو کا استعمال کرتے ہوئے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 11 سالہ عبد اللہ جزان کے جنوبی علاقہ کے ایک اسکول میں چوتھی جماعت کا طالبعلم تھا۔ عبد اللہ کولینے کے لیے اس کے والد اسکول آئے، لیکن چالیس سالہ سعودی شخص اپنے بیٹے کو گھر لیجانے کی بجائے ایک ویران جگہ پر لے گیا جہاں اسے قتل کر دیا۔

بعد ازاں سعودی شخص نے دبئی پولیس کی ایک چوکی پر جا کر خود کو پولیس کے حوالے بھی کر دیا۔ روزنامہ الوطن کے مطابق پولیس نے سعودی شخص کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر بے حسی و حرکت پڑی عبد اللہ کی لاش بھی بر آمد کر لی۔ عبد اللہ کے رشتہ داروں نے بتایا کہ والدین کی علیحدگی کے بعد عبد اللہ اپنے دادا کے ساتھ رہتا تھا۔

(جاری ہے)

رشتہ داروں نے مزید بتایا کہ عبد اللہ کے والد حال ہی میں جیل سے ایک قتل کی سزا بھگٹ کر نکلے تھے لیکن جیل سے نکلنے کے بعد وہ خود کو بہت اکیلا محسوس کرتے تھے۔

عبد اللہ کے والد کے ہمسایوں نے بتایا کہ 40 سالہ شخص کو اکثر خودکلامی کرتے ہوئے اور لوگوں سے منشیات طلب کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم ضلعی تعلیمی ادارے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ عبد اللہ کو اس کے والد کے ساتھ کس طرح بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :