شاہ رخ نے گریجویشن مکمل کرنے کے 28سال بعد بالآخر اپنے کالج سے ڈگری وصول کرلی

بدھ 17 فروری 2016 13:14

شاہ رخ نے گریجویشن مکمل کرنے کے 28سال بعد بالآخر اپنے کالج سے ڈگری وصول ..

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے گریجویشن مکمل کرنے کے 28سال بعد بالآخر اپنے کالج سے ڈگری وصول کرلی۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور فلم انڈسٹری میں انہیں ”کنگ“ اور ”شہنشاہ جذباتیت“ بھی کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے کنگ خان تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنی کامیابیاں سمیٹنے میں کچھ ایسے مصروف ہوئے کہ پھر گریجویشن کی ڈگری لینا ہی بھول گئے تاہم اپنی نئی آنے والی فلم ”فین“ کی پروموشن کے لیے وہ دہلی میں اپنی تعلیمی درسگاہ ہنس راج کالج جا پہنچے جہاں سے انہوں نے گریجویشن کیا تھا۔

فلم کی پرومشن کے دوران کالج کے پرنسپل نے انہیں گریجویشن کی ڈگری دی جو انہوں نے گریجویشن مکمل ہونے کے بعد 28 سال بعد حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان 1985 سے 1988 تک ہنس راج کالج کے طالب علم تھے جہاں سے انہوں نے اکنامکس میں اپنا گریجویشن مکمل کیاتھا