سونم کپور نے فلم ’ ’نیرجا“ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے،عامر خان

بدھ 17 فروری 2016 13:14

سونم کپور نے فلم ’ ’نیرجا“ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے،عامر ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) با لی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ اداکارہ سونم کپور نے فلم ’ ’نیرجا“ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوالیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان حال ہی میں فلم’ ’نیرجا“ کی اسکریننگ میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس فلم کو دیکھنے کے بعد عامر خان سونم کپور سے بہت متاثر نظر آئے۔ان کا کہنا تھا کہ سونم نے فلم میں بہت اچھا کام کیا ہے اور فلم بہترین انداز میں بنائی گئی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس فلم
سے وہ اپنی اداکاری کی صلاحیت کو منوا لیں گی۔واضح رہے اس فلم میں معروف اداکارہ شبانہ اعظمی” نیرجا“ (سونم کپور) کی والدہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :