55 سالہ شخص نے مسجد کے دروازے سے لٹک کر خودکُشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 13:35

55 سالہ شخص نے مسجد کے دروازے سے لٹک کر خودکُشی کر لی

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء): بھارتی شہر حیدر آباد کے علاقہ میں ایک 55 سال مسلمان شخص نے خود کو مسجد کے دروازے سے لٹکا کر خود کُشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک 55 سالہ شخص سید اعظم علی کی لاش کو مسجد کے دروازے سے لٹکتے ہوئے ظہر کی نماز سے کچھ دیر قبل بر آمد کیا گیا۔ مسجد کے مؤذن نے مسجد کا دروازہ کھولنے پر سید اعظم کو لٹکتے ہوئے پایا تو فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔

جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ سید اعظم علی جو کہ مسجد رحمت قبہ میں رہتا تھا گذشتہ تین سال سے مسجد ہی میں مقیم تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اعظم علی کچےگڈا کا رہائشی تھا جبکہ اعظم کے اہلٍ خانہ نے پولیس کو بتایا کہ اعظم نفسیاتی مسائل کا بھی شکار تھا۔ تاہم سید اعظم علی کے بیٹے اشفاق علی نے والد کی پُر اسرار موت پر ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد لاش کو پوسٹمرٹم مکمل ہونے پر ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ خود کُشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی جبکہ اعظم کے اہل خانہ بھی اس حوالے سے کچھ نہیں جانتے۔