شاہ رخ خان کی نئی فلم” فین“ کا پہلا گیت ریلیز کردیا گیا

بدھ 17 فروری 2016 13:45

شاہ رخ خان کی نئی فلم” فین“ کا پہلا گیت ریلیز کردیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ہیرو کا پہلا گیت ریلیز کردیا گیا، جبکہ فلم ”فین “15 اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ادتیہ چوپڑا کی پروڈکشن میں بننے والی تھرلر مووی فین کا چلبلا سا پہلا گیت ریلیز کردیا گیا ہے جس میں مستانہ مداح من پسند ہیرو کے گن گاتا دکھائی دے رہا ہے۔گانے میں گورف چندنا آریان کھنہ کا ایسا دیوانہ ہوجاتے ہے کہ اپنے ہوش ہی کھو بیٹھتا ہے اور اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتا ہے۔مووی میں کنگ خان دہرے کردار نبھارہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم رواں سال 15 اپریل کو نمائش کے لیئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :