ڈزنی کی نئی فلم”دی جنگل بک “15اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 17 فروری 2016 13:52

ڈزنی کی نئی فلم”دی جنگل بک “15اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء)ڈزنی کی نئی فلم دی جنگل بک کا ایڈوینچر سے بھرپور نیا ٹریلر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ خونخوار اور آدم خور جانوروں کے بیچ ہے یہ ننھا بچہ۔ قدم قدم پر سامنا ہے خطروں کا۔ایڈوینچر سے بھرپور نئے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے ننھے موگلی کو جو جنگل میں ہی بڑا ہوتا ہے اور بنالیتا ہے جانوروں کو دوست۔

(جاری ہے)

فلم کے مختلف کرداروں کیلئے پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے اداکاروں میں بِل مرے، بین کنگسلے، ادریس ایلبا، لیوپیٹا گانگ، اسکارلیٹ جانسن، کرسٹوفر واکن شامل ہیں جبکہ ننھے منے سے موگلی کے روپ میں نیل سیٹھی نے دی ہے ہالی ووڈ میں انٹری۔ اینی میٹڈایڈونچر ڈرامہ فلم دی جنگل بک خونخوار جانوروں اور موگلی کی محبت بھری داستان لے کر 15 اپریل کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔