فینٹسی ایڈونچر مووی ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا

فلم 27 مئی کو نمائش کے لیئے پیش کی جائیگی

بدھ 17 فروری 2016 13:52

فینٹسی ایڈونچر مووی ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس کانیا ٹریلر جاری کردیا ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) ڈزنی کی نئی فینٹیسی ایڈونچر مووی ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس کا دلچسپ ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فلم ستائیس مئی کو نمائش کے لیئے پیش کی جائیگی۔ہالی وڈ مووی ڈزنی کی نئی فینٹیسی ایڈونچر مووی ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس کا دلچسپ ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی پیاری سی لڑکی ایلس کے گرد گھوم رہی ہے ۔ جو جادوئی دنیا میں پہنچ جاتی ہے۔ ایلس کے ساتھ انوکھے واقعات پیش آتے ہیں جو اس کی زندگی بدل دیتے ہیں۔مووی میں ایلس کے روپ میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں میا واسیکوسکا، جبکہ ان کے ساتھ جانی ڈیپ، این ہیتھ وے، ہیلینا بونہم اور اینڈریو اسکاٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 27 مئی کو نمائش کے لیئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :