قومی ٹیم ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 28فروری کو سری لنکا روانہ ہوگی

بدھ 17 فروری 2016 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) قومی سنوکر ٹیم ایشین انڈر 21سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 28فروری کو سری لنکا روانہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق چیمپئن شپ 29 فروری سے 8مارچ تک سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلی جائیگی، قومی ٹیم تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں محمد ثاقب ، حارث طاہر اور عبدالرحیم شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پر کیا گیا ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹائٹل اپنے نام کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ایشیاء کے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے-

متعلقہ عنوان :