آل پاکستان انٹر بورڈ کھیلوں کے بوائز مقابلے کل اختتام پذیر ہونگے

بدھ 17 فروری 2016 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء)پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈ کھیلوں کے بوائزکے مقابلے کل جمعرات کو اختتام پذیر ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد سلام ایونٹ میں ملک بھر سے28 بورڈز کے مرد و خواتین کھلاڑی بیڈمنٹن، اتھیلٹکس، ہاکی اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں جن میں ایبٹ آباد، میرپور آزاد جموں و کشمیر، بہاولپور، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، فیصل آباد، گجرانوالہ، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی (بی آئی ای)، کراچی (بی ایس ای)، کراچی(ایس بی ٹی ای)، کوہاٹ، لاڑکانہ، لاہور (بی آئی ایس ای)، لاہور (پی بی ٹی ای)، مردان، مالاکنڈہ، میرپور خاص، ملتان، پشاور (بی آئی سی ای)، پشاور (بی ٹی ای)، راولپنڈی، سکھر، سرگودھا، ساہیوال اور سوات شامل ہیں۔

خواتین کے مقابلے 20 فروری سے 21 فروری تک کھیلے جائیں گے۔