اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی چیئرمین این ایچ اے کیخلاف دائر توہین عدالت کیس سننے سے معذرت

بدھ 17 فروری 2016 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ کیخلاف دائر توہین عدالت کیس کو ذاتی وجوہات کی بناء پر سننے سے معذرت کرلی عدالت نے کیس چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد انور خان کانسی کو بھجوادیا ہے گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر اس کیس کو نہیں سن سکتے بعد ازاں عدالت نے کیس چیف جسٹس ہائی کورٹ کو بھجواتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ این ایچ اے حکام عدالتی احکامات کے باوجود نجی کنسٹرکشن کمپنیوں کو ادائیگیاں نہیں کررہی جس پر توہین عدالت کی درخواست پر عدالت کے بار بار تنبیہ کے باوجود حکام پیش نہیں ہوئے