پنجاب یونیورسٹی ، اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں نے کوئٹہ کی جیت کا جشن منانیوالے بلوچ طلباء کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 14:09

پنجاب یونیورسٹی ، اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں نے کوئٹہ کی جیت کا جشن ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کا جشن منانے والے بلوچ طلباء کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں منگل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم کو 2وکٹوں سے شکست دی جس پر پنجاب یونیورسٹی میں مقیم بلوچ طلباء جشن منا رہے تھے کہ اسی دوران اسلامی جمعیت طلباء کے کارکن وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے بلوچ طلباء کو شدید تشدد کانشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی تاہم کسی کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا ۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت درکار ہے ۔