بھائی کی زیادتی کا شکار پندرہ سالہ لڑکی کو عدالت نے باپ کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 14:30

بھائی کی زیادتی کا شکار پندرہ سالہ لڑکی کو عدالت نے باپ کے ساتھ جانے ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء): بھائی کی زیادتی کا نشانہ بننے والی 15 سالہ لڑکی کو عدالت نے باپ کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک فیملی کورٹ نے اس کیس کی سماعت کی۔ اس کیس کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ لڑکی کے والدین بھی ایک دوسرے کے مخالف تھے۔ تین سال قبل لڑکی کے والد نے پراسیکیوشن میں ثبوت پیش کیے جبکہ لڑکی کی والد نے دفاعی ثبوت پیش کیئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد عدالت نے لڑکی کے بھائی پر فردٍ جُرم عائد کرتے ہوئے اسے قید کی سزا سنا دی۔ گذشتہ سماعت میں جج گیرتھ جونز نے لڑکی کو باپ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ سماجی کارکنوں کی جانب سے بھی متاثرہ لڑکی کی نگرانی کی جائے گی۔ جج کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام فلاحی مسائل کا جائزہ لیا ہے۔ جج جونز کا کہنا تھا کہ لڑکی اپنے باپ کے ساتھ ”وفادار“ تھی۔ لیکن متاثرہ لڑکی کو سوشل سروسز سٹاف کی زیر نگرانی رہنا چاہئیے جس کے لیے سماجی کارکنوں کو بھی ہوشیار رہنا ہو گا۔