رنبیر قطرینہ علیحدگی، جگا جاسوس ایک بار پھر تعطل کا شکار

بدھ 17 فروری 2016 14:37

رنبیر قطرینہ علیحدگی، جگا جاسوس ایک بار پھر تعطل کا شکار

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف اور بوائے فرینڈ رنبیر کپور طویل عرصے تک ایک دوسرے کے عشق میں گرفتار رہنے کے بعد علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔دونوں ستاروں کے علیحدہ ہونے کے فیصلے سے انکی ایک ساتھ آنے والی فلم جگا جاسوس ایک مرتبہ پھر سے تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔اداکارہ قطرینہ کیف نے حال ہی میں میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انکی فلم جگاجاسوس اب رواں سال جون میں نمائش کیلئے پیش نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ انکی فلم اب جولائی کے اواخر یا اگست کے اوائل میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ جگا جاسوس کی 60سے70دن کی شوٹنگ باقی ہے۔واضح رہے گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ فلمساز انوراگ باسو فلم کی کاسٹ تبدیل کرنے کے متعلق غور کر رہے ہیں تاہم اب دونوں اداکاروں کے فلم کی شوٹنگ مکمل کرانے کی یقین دیہانی کے بعد فلم وہیں سے فلمبند کی جائے گی جہاں سے اسے چھوڑا گیا تھا۔یاد رہے جگا جاسوس کی تیاری گزشتہ دو سال سے جاری ہے اور متعدد بار ریلیز ڈیٹ آگے کی جا چکی ہے۔ جگا جاسوس میں رنبیر کپور جاسوس جبکہ قطرینہ کیف صحافی کے روپ میں نظر آئیں گی