امید ہے پاکستانی ٹیم اگلے ماہ بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کریگی:بھارتی ہائی کمشنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 15:47

امید ہے پاکستانی ٹیم اگلے ماہ بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کرے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں گوتم بمبا والے کا کہنا تھا کہ ان کی گزشتہ رو ز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے جہاں کرکٹ کے معاملات تو زیر بحث نہیں آئے تاہم انہوں نے چیئر مین پی سی بی کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام پہنچایا ہے جس میں انہو ں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے بھارت ضرور آئے گی ۔

گوتم بمباوالے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستا ن کے بغیر ورلڈ ٹی ٹونٹی کا کوئی مزہ نہیں ہوگا ، گرین شرٹس کو بھارت آمد پر سربراہ مملکت کی سکیورٹی سے بڑھ کر سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔یاد رہے کہ چیئر مین شہریار خان قومی ٹیم کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف سے دو بار خط لکھ کر اجازت طلب کرچکے ہیں تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے پی سی بی کو کوئی واضح جواب نہیں موصول ہوا ہے ۔