ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کیلئے تاحال وزیر اعظم کی اجازت کا انتظار ہے :شہریار خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 15:57

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کیلئے تاحال وزیر اعظم کی اجازت کا انتظار ہے :شہریار ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ، ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کیلئے تاحال وزیر اعظم کی اجازت کا انتظار ہے ،قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارت نہ گئی تو اسے جرمانہ ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ انہو ں نے وزیر اعظم نوازشریف کو 2خطوط لکھ کر ان سے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے بھارت جانے کی اجازت طلب کی ہے تاہم ابھی تک انہیں وزیر اعظم کی جانب سے کوئی جواب موصو ل نہیں ہوا جب کہ وزیر اعظم سیکریٹریٹ بھی اس معاملے پر خاموش ہے ۔

شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم حکومت کی اجازت ملنے کے بعد ہی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کرنے بھارت جائے گی تاہم انہیں اس بات کا بھی احساس ہے کہ پاکستان کے ایونٹ میں شرکت نہ کر نے پر اسے جرمانہ بھی ہوسکتا ہے ۔ چیئر مین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنی مصروفیات کے باعث پاکستان سپر لیگ کافا ئنل دیکھنے کے لیے دبئی نہیں جائیں گے ۔