میں اپنی ٹیم کیلئے کھیل رہا ہوں کسی اور کیلئے نہیں ، سرفراز احمد نے معتصبانہ سوال کا جواب دیدیا

بدھ 17 فروری 2016 16:16

میں اپنی ٹیم کیلئے کھیل رہا ہوں کسی اور کیلئے نہیں ، سرفراز احمد نے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے صحافی کے متعصبانہ سوال کا شاندار جواب دیکر انہیں خاموش کرا دیا۔

(جاری ہے)

لاہو ر قلندر ز کیخلاف میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سے سوال کیا کہ لاہور کے خلاف ان کے اس میچ کا کراچی پر اثر پڑنا تھا تو کیا اس سلسلے میں ان پر کوئی خاص دباوٴ تھا ؟۔اس سوال کے جواب میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وہ کسی اور ٹیم کے لیے نہیں بلکہ اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کھیل رہے تھے،ان کے یا کسی اور کھلاڑی کے ذہن میں کوئی ایسی بات نہیں تھی کہ وہ کراچی یا کسی اور ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :