شیخ روحیل اصغر جعلی ڈگری کیس،سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی

بدھ 17 فروری 2016 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے امیدوار ولید اقبال کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 میں (ن) لیگی رکن قومی اسمبلی کی جعلی ڈگری کے خلاف مقدمہ کی سماعت مار چ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز مقدمے کی سماعت کی اس دوران ولید اقبال کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شیخ روحیل اصغر نے آزاد کشمیر کی الخیر یونیورسٹی سے 2003 میں آئی ٹی میں گریجویشن کی تھی الخیر یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ نہیں ہے اس پر عدالت نے کہا کہ اس مقدمے کو مارچ کے پہلے ہفتے میں سنیں گے فی الحال اس کی سماعت التواء کی درخواست کی وجہ سے ملتوی کر رہے ہیں بعدازاں سماعت ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :