وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا مستعفی ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن حامد خان کو مناظرے کا چیلنج
بدھ 17 فروری 2016 16:28
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے مستعفی ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن خیبرپختونخوا جنرل(ر) حامد خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا کرپشن کے تمام الزامات مسترد کرتا ہوں ڈی جی احتساب اختیارات کم کرنے پر مستعفی ہوئے تھے ۔
(جاری ہے)
بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کے پی کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے سابق ڈی جی احتساب کمیشن جنرل(ر) حامد خان کی جانب سے لگائے جانے والے کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مستعفی ڈی جی احتساب کو کسی بھی مقام پر مناظرے کی دعوت دیتا ہوں حامد خان ثبوت لے آئیں کسی بھی ٹی وی چینل پر مناظرہ کر لیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی سامنے آ جائے گا ۔
وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کبھی بھی ایک روپے کی کرپشن نہیں کی نہ ہی ملوث رہا ہوں اگر ایک بھی الزام ثابت ہو گیا تو مجھے سیاست کرنے کا کوئی اختیار نہیں ۔ سیاست چھوڑ دوں گا اگر الزام ثابت نہ کر سکے تو حامد خان کو معافی مانگنی چاہئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.