کراچی کنگز کے مالک نے شہر قائد میں کرکٹ کے فروغ کیلئے نئی ٹیمیں بنانیکا اعلا ن کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 16:45

کراچی کنگز کے مالک نے شہر قائد میں کرکٹ کے فروغ کیلئے نئی ٹیمیں بنانیکا ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز نے ملک کے سب سے بڑے شہر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑے اقدامات کرنے کا اعلا ن کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز اور نجی ٹی وی چینل کے مالک سلمان اقبال نے شہر قائد میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کراچی کی تین اضافی ٹیمیں بنانے کا اعلان کیا ہے جن کے نام کراچی کنگز الیون ، کراچی کنگز انڈر 15،کراچی کنگز انڈر 19 ہوں گے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ٹیموں کے لیے کراچی بھر میں ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے جہاں سے منتخب ہونے والے کھلاڑیو ں کو تینو ں ٹیموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا ۔مذکورہ ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کو سکول اور کالجز کی سکالر شپس بھی دی جائیں گی تاہم وہ کھیل کے ساتھ ساتھ پڑھائی پر بھی توجہ دے سکیں ۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کے مطابق کرکٹ کا کھیل کئی دہائیوں سے پاکستان کا حصہ ہے او ر کراچی نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں انتہائی اہم مقام بنا رکھا ہے ،وہ اب کراچی میں موجود باصلاحیت کرکٹرز کو پاکستان سپر لیگ میں مواقع دینا چاہتے ہیں جس کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :