12ساؤتھ ایشین گیمز:پاکستان کے ووشو کھلاڑی معاذ خان نے زخمی ٹانگوں کیساتھ بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 17:36

12ساؤتھ ایشین گیمز:پاکستان کے ووشو کھلاڑی معاذ خان نے زخمی ٹانگوں کیساتھ ..

کراچی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) 12ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کے ووشو کھلاڑی معاذ خان نے زخمی ٹانگوں کے ساتھ بھارتی کھلاڑی کو فائنل ہرا کر گولڈ میڈل جیتنے کا شاندار کارنامہ سرانجام دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 12ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں میں ووشو کے کھلاڑی معاذ خان سری لنکن کھلاڑی کے خلاف سیمی فائنل مقابلے کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں فائنل مقابلے سے دستبردار ہونے کا مشورہ دیا تاہم معاذ خان نے ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کرنے سے انکا ر کر دیا ، معاذ کے مطابق انہوں نے ایک سال اس ایونٹ کے لیے تیاری کی تھی او ر فائنل بھی بھارتی کھلاڑی کیساتھ تھا جس کے باعث انہوں نے ٹیکے لگوا کر فائنل کھیلا جہاں بھارتی کھلاڑی نے ان کی زخمی ٹانگ پر وار کیے جس سے وہ مزید زخمی ہوگئے تاہم انہو ں نے زخموں کی پروا کیے بغیر بھارتی کھلاڑی کو شکست دیکر گولڈ میڈل پاکستان کے نام کیا ۔

معاذ خان اس وقت کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہا ں گزشتہ روز انکا کامیاب آپریشن ہوا ہے اور اب وہ روبرو صحت ہیں ۔