فیڈرل گورنمنٹ آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ کمیٹی نے ضرورت مند فنکاروں، ادیبوں اور شعراء کیلئے ایک کروڑ 17 لاکھ امداد کی منظوری دیدی

بدھ 17 فروری 2016 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کی زیر صدارت فیڈرل گورنمنٹ آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس۔

(جاری ہے)

43 ضرورت مند فنکاروں، ادیبوں اور شاعروں کے لیے ایک کروڑ 17 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری دی گئی ۔ضرورت مند فن کاروں اور ادیبوں کی مدد کے لیے وسائل میں اضافہ کیا جائے گا۔ممتاز صنعت کار عارف حبیب نے آرٹسٹس فنڈ کے لیے 50 لاکھ روپے کے عطیے کا اعلان کیا۔