پاکستان سپر لیگ ، کراچی کنگز نے پشاو ر زلمی کو جیت کیلئے 153رنز کا ہدف دیدیا

بدھ 17 فروری 2016 17:59

پاکستان سپر لیگ ، کراچی کنگز نے پشاو ر زلمی کو جیت کیلئے 153رنز کا ہدف ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 19ویں میچ میں کراچی کنگز کے انتہائی اہم میچ میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 153رنز کا ہدف دیا ہے۔ دبئی میں جاری مقابلے میں کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،کراچی کے اوپنرز نے ٹیم کو 41رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد شاہ زیب حسن 18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

رکی ویسلز بھی کچھ زیادہ نہ کر پائے اور 3رنز بنا کر میدان بدر ہوئے ۔

(جاری ہے)

کپتان شعیب ملک 15رنز بنا سکے جبکہ لینڈل سمنز نصف سنچری سے 1رن کے فاصلے پر ہمت ہار گئے ۔ شکیب الحسن تیز کھیلنے کی کوشش میں 11رنز بناکر سیمی کا شکار بنے ،بوپارہ بھی آج اپنا جادو نہ جگا سکے اور 23رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد عمران خان کی گیند پر انہی کے ہاتھوں جکڑے گئے ۔ بلاول بھٹی نے 19ویں اوور میں 2چھکے لگائے تاہم سہیل خان بھی جلد انکا ساتھ چھوڑ گئے ۔ کراچی نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹیں کھو کر 152رنز سکور کیے ۔ پشاور کی جانب سے یامین ،حسن ،عمران ، آفریدی اور سیمی نے 1،1شکار کیا ۔

متعلقہ عنوان :