خواہش ہے برطانوی ٹیم پاکستان آکرکرکٹ کھیلے ،مجھے خوشی ہوگی میری موجودگی میں انگلش ٹیم پاکستان میں کرکٹ کھیلے

پاکستان کیلئے برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ٹامس ڈریو کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 فروری 2016 18:44

خواہش ہے برطانوی ٹیم پاکستان آکرکرکٹ کھیلے ،مجھے خوشی ہوگی میری موجودگی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) پاکستان کیلئے برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ٹامس ڈریو نے کہاہے کہ حکومت کا انگلش ٹیم پر کنٹرول نہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ برطانوی ٹیم پاکستان آکر کرکٹ کھیلے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ٹامس ڈریو نے پاکستانی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نہیں جانتا پاکستان میں انگلش ٹیم کا کھیلنا ممکن ہے بھی یا نہیں،مجھے خوشی ہوگی میری موجودگی میں انگلش ٹیم پاکستان میں کرکٹ کھیلے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایم کیوایم سے متعلق مقدمات پر پاکستان میں خاصی تشویش ہے۔ تاہم پولیس اس بارے میں تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :