شین جرگنسن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے نیوزی لینڈ کے بالنگ کوچ مقرر

بدھ 17 فروری 2016 18:46

شین جرگنسن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے نیوزی لینڈ کے بالنگ کوچ مقرر

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء)نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے شین جرگنسن کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اپنا بولنگ کوچ مقرر کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی بولر دمیتری مسکرینس کا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد شین جرگنسن کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جرگنسن اس سے پہلے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں، جبکہ دو ہزار آٹھ سے دس تک نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ شین جرگنسن اس سال نیوزی لینڈ کے دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقا میں بھی بولنگ کوچ ہوں گے۔