اسلام آباد انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کی شیخ انصر عزیز کو اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

بدھ 17 فروری 2016 19:44

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) اسلام آباد انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن نے شیخ انصر عزیز کو اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی نگرانی میں وفاقی دارالحکومت مزید ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کے صدر فریدون خٹک نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ شیخ انصر اس عہدے کیلئے درست انتخاب ہیں کیونکہ وہ اسلام آباد کے رہائشیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منتخب میئر ایک کاروباری شخصیت ہونے کی حیثیت سے تاجر برادری کے مسائل سے بھی آگاہ ہیں اور امید ہے کہ وہ ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے۔ انہوں نے نئے میئر کو انڈسٹریل ایریا کے دورے کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :