پاکستان سپر لیگ ،پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے ہرا دیا ،لاہور کو ایک اور موقع مل گیا
بدھ 17 فروری 2016 19:51
دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے مات دے دی ہے۔ دبئی میں جاری مقابلے میں کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،کراچی کے اوپنرز نے ٹیم کو 41رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد شاہ زیب حسن 18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔رکی ویسلز بھی کچھ زیادہ نہ کر پائے اور 3رنز بنا کر میدان بدر ہوئے ۔
کپتان شعیب ملک 15رنز بنا سکے جبکہ لینڈل سمنز نصف سنچری سے 1رن کے فاصلے پر ہمت ہار گئے ۔ شکیب الحسن تیز کھیلنے کی کوشش میں 11رنز بناکر سیمی کا شکار بنے ،بوپارہ بھی آج اپنا جادو نہ جگا سکے اور 23رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد عمران خان کی گیند پر انہی کے ہاتھوں جکڑے گئے ۔ بلاول بھٹی نے 19ویں اوور میں 2چھکے لگائے تاہم سہیل خان بھی جلد انکا ساتھ چھوڑ گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.