بون میرو کی مرض میں مبتلا حافظ محمدبلال حکومتی امداد کے اعلان سے پہلے ہی دم توڑ گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 فروری 2016 20:04

بون میرو کی مرض میں مبتلا حافظ محمدبلال حکومتی امداد کے اعلان سے پہلے ..

کامونکے(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔17فروری۔2016ء) بون میرو کی مرض میں مبتلا حافظ محمدبلال گزشتہ روز حکومتی امداد کے اعلان سے پہلے ہی دم توڑ گیا ،وفات کا سن کر گھر میں کہرام مچ گیااور علاقہ کے لوگ بڑی تعداد میں امنڈآئے ،تفصیلات کے مطابق محلہ درویش پورہ کے رہائشی عبدالستار کا بائیس سالہ بیٹا چار بھائیوں اور تین بہنوں کا بھائی حافظ محمد بلال عرصہ دراز سے بون میرو کے مرض میں مبتلاتھااورسی ایم ایچ روالپنڈی میں زیر علاج تھا جسکے علاج معالجہ کے لیے 60لاکھ روپے درکار تھے اس کے والد نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ بلال کے علاج کیلئے حکومت امداد کرے مگر گزشتہ روز حکومتی امداد کے اعلان سے قبل ہی حافظ محمدبلال سی ایم ایچ روالپنڈی میں دم توڑگیا جیسے ہی محمدبلال کے جاں بحق ہونے اطلاع اس کے گھر پہنچی توگھر میں کہرام مچ گیا اور اس کی وفات کا سن کراہل علاقہ کی کثیر تعداد ان کے گھر پہنچ گئی حافظ محمدبلال کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نمازہ جنازہ کے بعد اس کے آبائی قبرستان میں دفن کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :