چیئرمین ضلع کونسل پاکپتن کا انتخاب جیتنے کیلئے نمبر گیم مکمل ہے ،سابق ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 فروری 2016 20:04

چیئرمین ضلع کونسل پاکپتن کا انتخاب جیتنے کیلئے نمبر گیم مکمل ہے ،سابق ..

پاکپتن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔17فروری۔2016ء) تحریک انصاف پنجاب کونسل کے ممبر سابق ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا نے کہا ہے کہ حکمران جماعت غلط فہمی میں نہ رہے چئیر مین ضلع کونسل پاکپتن تحریک انصاف کا ہی منتخب ہو گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس چئیر مین ضلع کونسل پاکپتن کا انتخاب جیتنے کیلئے نمبر گیم مکمل ہے میاں احمد رضا مانیکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے جن لیڈروں نے اپنی کار کردگی دیکھانے کیلئے پارٹی کو حقائق کے بر عکس رپوٹیں دیں اور اصل حقائق تو ضلع پاکپتن کی عوام جانتے ہیں اور بعض آزاد چئیر مین یو نین کونسلز سے خانہ پوری کے لئے مسلم لیگ (ن) کے فارم پُر کروائے گئے اصل میدان تو اس وقت لگے گا جب مخصوص نشستوں کے انتخابی عمل میں تحریک انصاف حکمران جماعت کو شکست دے گی اور چئیر مین ضلع کونسل کے انتخا بات سے قبل تحریک انصاف اپناپہلا ٹریلر چلائے گی میاں احمد رضا مانیکا نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم تیزی سے جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :