سی ڈی اے ریسکیو سروس کو میونسپل حدود سے باہر تک توسیع دی جائے، یہ سروسز اسلام آباد کے تمام دور دراز علاقوں تک دستیاب ہونی چاہئیں،چیئرمین سی ڈی اے سروسز کو دستیاب وسائل اور افرادی قوت میں ضروری توسیع کا جائزہ لیں، توسیعی منصوبے پر اگلے تین ماہ میں عملدرآمد ہونا چاہیے

وزیراعظم نواز شریف کا سی ڈی اے سے متعلق بیان

بدھ 17 فروری 2016 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سی ڈی اے ریسکیو سروس کو میونسپل حدود سے باہر تک توسیع دی جائے، یہ سروسز اسلام آباد کے تمام دور دراز علاقوں تک دستیاب ہونی چاہئیں،چیئرمین سی ڈی اے ریسکیو سروسز کو دستیاب وسائل اور افرادی قوت میں ضروری توسیع کا جائزہ لیں، توسیعی منصوبے پر اگلے تین ماہ میں عملدرآمد ہونا چاہیے۔

بدھ کو وزیراعظم نواز شریف نے سی ڈی اے سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ سی ڈی اے ریسکیو سروسز کو میونسپل حدود سے باہر تک توسیع دی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریسکیو کی تمام سروسز اسلام آباد کے تمام علاقوں میں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو سروسز کیلئے سی ڈی اے حدود تمام علاقوں تک تصور کی جائے، ریسکیو سروسز کی میونسپل حدود سے باہر آبادی تک فراہمی یکساں اہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے ریسکیو سروسز کو دستیاب وسائل اور افرادی قوت میں ضروری توسیع کا جائزہ لیں، ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب کی مشاورت سے جامع توسیعی منصوبہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ توسیعی منصوبے پر اگلے تین ماہ میں عملدرآمد ہونا چاہیے، سی ڈی اے ریسکیو اہلکاروں کو ریسکیو اکیڈمی لاہور سے ریفریشر کورس کرایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئے اہلکاروں کی تربیت کا انتظام بھی اسی اکیڈمی سے کیا جانا چاہیے