اسلام آبا،نیبکے نام پر شہری سے 3کروڑ روپے تاوان مانگنے والے 3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 17 فروری 2016 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) قومی احتساب بیورو کے نام پر شہری سے 3کروڑ روپے تاوان مانگنے والے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تھانہ آبپارہ پولیس کو حاجی اکرام اﷲ نے تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان جواد احمد ، علی جعفر نقوی اور محمد فہیم نے فون کر کے کہا کہ نیب میں آپ کے خلاف درخواست موصول ہوئی ہے ، ملزمان نے 3کروڑ روپے طلب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ رقم ادا کر دیں آپ کے خلاف درخواست کو ختم کرا دیں گے جبکہ مدعی کے خلاف نیب میں کوئی درخواست نہیں ہے ۔ پولیس نے دفعہ 420کے تحت مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔