قوم سمجھ گئی ہے کہ شیر کی دم پر پاؤں آ گیا ہے ، اب رانا ثناء اﷲ صدقے کے طور پر بھی قبول نہیں ٗشیخ رشید احمد

آئندہ دو ہفتوں میں پتہ چل جائے گا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک صفحے پر ہیں یا نہیں ٗ میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 فروری 2016 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ قوم سمجھ گئی ہے کہ شیر کی دم پر پاؤں آ گیا ہے ، اب رانا ثناء اﷲ صدقے کے طور پر بھی قبول نہیں ٗ آئندہ دو ہفتوں میں پتہ چل جائے گا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک صفحے پر ہیں یا نہیں ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ساری قوم کو سمجھ آ گئی ہے کہ شیر کی دم پر گینڈے کا پاؤں آگیا ہے ، ن لیگ کی جانب سے رانا ثناء اﷲ صدقے کے طور پر بھی قبول نہیں اس ملک میں صرف شریف تنگ ہیں غریب نہیں ٗ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک صفحے پر ہیں یہ اگلے دو ہفتوں میں پتہ چل جائے گا ۔

اگر وزیر اعظم نواز شریف احتساب بیورو کے اختیارات ختم کرتے ہیں تو قومی اسمبلی میں مزید بدمزگی ہوگی ۔ رینجرز رواں ماہ کے آخر تک سندھ کی طرح پنجاب میں بھی انسداد دہشتگردی کارروائی کرے گی ، اگر نیب جاگ گیا تو چور لٹیرے اور کرپٹ سیاستدان سو جائیں گے ۔