Live Updates

بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں ایک ہے ٗشاہ محمود قریشی

کرپشن سے ملک کو روزانہ بارہ ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے ٗ بیان

بدھ 17 فروری 2016 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء ) تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں ایک ہے ، کرپشن سے ملک کو روزانہ بارہ ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بدعنوانی اور کرپشن نے معاشرے میں جڑیں گاڑ رکھی ہیں ٗ ملک کو روزانہ کرپشن سے بارہ ارب جبکہ ٹیکس چوری کی مد میں سات ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔

نیب دو ہزار آٹھ میں سرکاری سطح پر دو سو ارب روپے کرپشن کی نذر ہونے کا اعتراف کرچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف 19 سال قبل جو تحریک عمران خان نے چلائی تھی وہ آج بھی جاری ہے ۔ تحریک انصاف انصاف ، شفافیت اور احتساب پسند جماعت ہے ۔ ناانصافی ، طاقتور اور کرپٹ حکمرانوں سے پریشان حال عوام کی نمائندہ جاعت ہے ۔ بدعنوانی و کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں ایک ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات