وزیراعظم محمد نوازشریف کی لال سوہانرہ پارک کی جلد از جلد بحالی کی ہدایت
بدھ 17 فروری 2016 21:39
اسلام آباد ۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے لال سوہانرہ پارک کی جلد از جلد بحالی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جنگلات کے بچاؤ کے جاری منصوبے فوراً مکمل کیا جائے۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ لال سوہانرہ نیشنل پارک کی فوری بحالی کے ساتھ ساتھ اس کی بہتری کیلئے تمام رکاوٹیں فوری دور کی جائیں۔
سیکرٹری جنگلات اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کو ان کے دورہ لال سوہانرہ نیشنل پارک کے موقع پر جنگلات اور جنگلی حیات سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی جبکہ انہیں جنگلی حیات اور جنگلات کے فروغ کیلئے جاری منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ان میں لال سوہانرہ نیشنل پارک کی بحالی، جھیل پٹیسر کی بحالی، چولستان کی روایات کی بحالی اور جنگلی حیات کیلئے 1212 ایکڑ کے خالی علاقہ میں شیشم، کیکر اور دیگر مقامی اقسام کے پودوں کی کاشت اور فارم بریڈنگ کے ذریعے وائلڈ لائف کی نسل کشی، غیر قانونی شکار کیخلاف معاوضوں اور جرمانے کو بڑھانے اور چولستان میں وائلڈ لائف کے تحفظ کی فورسز کو مستحکم بنانا شامل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.