نوا زشریف کو گھبراہٹ ہوتی تو وہ این آر او پردستخط کرلیتے ‘ وہ ایسے لیڈر ہیں جن کو اپنے والد کو بھی لحد میں اتارنے کی اجازت نہیں دی گئی ‘ ان کے خلاف دھرنے ہوئے ،و زیر اعظم ہاؤس پر قبضہ کا منصوبہ بنایا گیا وہ تب بھی نہیں گھبرائے، اداروں کو درست سمت میں چلانا وزیر اعظم کا اور حکومت کا کام ہے،وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
ا یک وزیر نے ایک جماعت اور دوسرے وزیر نے دوسری جماعت کو ٹارگٹ کر رکھا ہے ، مجھے گزشتہ ر وز وزیر اعظم پر بہت ترس آیا ،ندیم افضل چن
بدھ 17 فروری 2016 22:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ میرے قائد میاں نوا زشریف کو اگر گھبراہٹ ہوتی تو وہ این آر او پر دستخط کر لیتے ‘ وہ ایسے لیڈر ہیں جن کو اپنے والد کو بھی لحد میں اتارنے کی اجازت نہیں دی گئی ‘ ان کے خلاف دھرنے ہوئے اور و زیر اعظم ہاؤس پر قبضہ کا منصوبہ بنایا گیا وہ تب بھی نہیں گھبرائے ۔
اداروں کو درست سمت میں چلانا وزیر اعظم کا اور حکومت کا کام ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ ا یک وزیر نے ایک جماعت اور دوسرے وزیر نے دوسری جماعت کو ٹارگٹ کر رکھا ہے ، ہم نے کہا تھا جمہوریت او رجلا وطنی سے کچھ سیکھیں۔ مجھے گزشتہ ر وز وزیر اعظم پر بہت ترس آیا ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ میرے قائد نوا زشریف کسی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے ۔
ان کا دامن صاف ہے اور اداروں کو ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم گھبراہٹ کا شکار ہوتے تو این ار او کر لیتے وہ ایسے لیڈر ہیں جن کو اپنے والد کو بھی لحد میں اتارنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے او ران کے خاندان نے پاکستان کی جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کا ڈی جی تبدیل کر دیا جاتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا اور اگر وفاق اداروں کو ٹھیک کرنے کی بات کرتے ہو تو مسئلہ بن جاتا ہے ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ماضی میں سیاسی بھرتیاں ہوتی تھیں اب میرے یا خواجہ آصف کے کہنے پر ہماری منسٹری میں بھرتی نہیں کی گئی۔ ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے ملازمین کو بھی ہم واپس ان کے اداروں میں بھیج رہے ہیں۔ ہم اپنے اداروں میں 3 افسران کے خلاف خود ہی احتساب کر رہے ہیں۔ پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہاکہ حکومت سیم پیج سے سیم کیج میں بھی جائے گی۔ ا بھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے گزشتہ ر وز وزیر اعظم کی بے بسی پر بہت ترس آیا۔ ہم نے کہا تھا جمہوریت اور جلا وطنی سے کچھ سیکھیں مگر انہو ں نے کچھ نہیں سیکھا۔ ایک وزیر ایک جماعت اور دوسرے نے دوسری جماعت کو ٹارگٹ کر رکھا ہے۔ حکومت ماضی سے سیکھتی تو آج یہ رونا نہ رونا پڑتامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.