پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 151رنز کا ہدف دیدیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 17 فروری 2016 22:35

پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 151رنز ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے آخری لیگ میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے151 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ دبئی میں جاری میچ میں لاہور قلندر نے بلے بازی شروع کی تو اس کی پہلی 3وکٹیں محض 6رنز کے سکور پر گر گئیں ، کپتان اظہر علی اور ڈیلپورٹ 1،1جبکہ محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صہیب مقصود نے عمر اکمل کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 80 گیندوں پر 97رنز کی شراکت داری قائم کی ، صہیب مقصود 57رنز بنا کر پوویلین لوٹے جس کے بعد عمر اکمل نے ڈوین براوو کے ساتھ ملکر لاہور کا سکور 150رنز تک پہنچا دیا ،عمر اکمل 49گیندوں پر 5چوکوں اور 3چھکوں کی مددسے 72رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔

اسلام آباد کی جانب سے محمد عرفان نے 3جبکہ رومان رئیس نے 1وکٹ حاصل کی ۔