حیدر آباد جیل توڑنے کی سازش کے الزام میں گرفتار القاعدہ برصغیر کے سربراہ فاروق بھٹی عرف مثنیٰ نے بیوی سے حیدرآباد جیل توڑنے کا وعدہ کیا تھا، دہشتگردوں نے پلاسٹک کے ڈرمز اور واشنگ مشین میں اسلحہ چھپارکھا تھا

بدھ 17 فروری 2016 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17فروری۔2016ء) سیکورٹی فورسز نے حیدر آباد جیل توڑنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے خطرناک دہشتگرد القاعدہ برصغیر کے سربراہ فاروق بھٹی عرف مثنیٰ سمیت متعدد دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا، دہشتگردوں نے پلاسٹک کے ڈرمز اور واشنگ مشین میں اسلحہ چھپایا گیا تھا، خطرناک دہشتگرد القاعدہ برصغیر کا گرفتار سربراہ فاروق بھٹی عرف مثنیٰ نے بیوی سے حیدرآباد جیل توڑنے کا وعدہ کیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حیدرآباد جیل توڑنے کا منصوبہ 7دن پہلے ناکام بنادیا گیا۔ دہشتگرد پلاسٹک کے بیوپاری بن کر لطیف آباد میں رہائش پذیر تھے اور پلاسٹک ڈرمز میں اسلحہ چھپیا یا گیا تھا ۔ ایک خطرناک دہشتگرد القاعدہ برصغیر کا گرفتار سربراہ فاروق بھٹی عرف مثنیٰ نے اپنی بیوی سے حیدرآباد جیل توڑنے کا وعدہ کیا ہواتھا۔

(جاری ہے)

جیل توڑنے کی سازش کرنے والوں کو لطیف آباد کے ایک سے گرفتار کیا گیا۔ دہشگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا دہشتگرد مثیٰ کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ جیل سے ڈینئل پرل کیس کے عمر خالد شیخ کو چھڑانا بھی دہشتگردوں کا مقصد تھا ۔ فاروق بھٹی کا آبائی تعلق گوجرانوالہ سے ہے اور پیدائش کراچی کی ہے ۔ فاروق بھٹی عرف مثنیٰ بارودی گاڑیاں بنانے کا ماہر ہے اور کراچی کے اخبار میں بھی کرئم رپورٹر کی حیثیت سے کام کرتا رہا ۔

مثنیٰ نے دو شادیاں کی تھی انہوں نے پہلی بیوی کو 2009میں طلاق دے دی تھی اور دوسری شادی 2014میں شہزاد باجوہ کی بہن سے کی تھی اور اس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کے بھائی کو جیل توڑکر رہا کروائے گا ۔ فاروق بھٹی نے وفاقی اردو سائنس کالج سے ایف اے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :