ہماری حکومت میں کسی ایک بھی وزیر پربدعنوانی کا الزام نہیں لگایا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، احتساب کے نظام بہتر بنانے کے لئے بھی قانون سازی کرینگے، ہم چاہتے ہیں کہ احتساب کا نظام بھی کام کرے اور لوگ بھی خوفزدہ نہ ہوں کسی کے خلاف ناجائز کاروائی نہیں ہونی چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 17 فروری 2016 23:39

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ،ہماری حکومت میں کسی ایک بھی وزیر پربدعنوانی کا الزام نہیں لگایا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ( ن) لیگ کی حکومت کے دوران کسی رکن پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اور نہ ہماری حکومت کے کسی ایک بھی وزیر پر بدعنوانی کا کوئی الزام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتساب کے نظام بہتر بنانے کے لئے بھی قانون سازی کرینگے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ احتساب کا نظام بھی کام کرے اور لوگ بھی خوفزدہ نہ ہوں کسی کے خلاف ناجائز کاروائی نہ ہو ۔پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے