ریستورنٹ میں کتے داخل ہوسکتے ہیں مگر کوئی بنک والا نہیں۔ دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 18 فروری 2016 03:26

ریستورنٹ میں کتے داخل ہوسکتے ہیں مگر کوئی بنک والا نہیں۔ دلچسپ وجہ

پیرس کےایک ریسٹورنٹ کے مالک نے اپنے ریسٹورنٹ میں تمام بینکرز کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ بنک والوں نے مالک کا 55 ہزار یورو کا قرضہ منظور نہیں کیا تھا۔

(جاری ہے)


الیگزینڈر کالٹ کا کہنا ہےکہ اس نےد وسرا ریسٹورنٹ کھولنے کے لیے کئی بنکوں میں قرضے کی درخواست دی مگر سب نے نامنظور کر دی، بنک والوں کا رویہ اس کے ساتھ کتوں جیسا تھا۔الیگزینڈر نے وضاحت کی کہ بنک والوں کے اسی رویے سے تنگ آ کر کاروباری حضرات لندن منتقل ہو رہے ہیں۔
الیگزینڈر نے اپنے ریسٹورنٹ کے باہر بلیک بورڈ پر لکھ دیا ہے کہ ”کتوں کو خوش آمدید ، بینکرز پر پابندی(یہاں تک کہ 70ہزار یورو انٹری فیس دیں)“۔