نیب کی جانب سے سر مایہ کاروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے،ہم نیب سے کسی سیاستدان کی انکوائری کا نہیں کہتے، وزیر اعظم کے کہنے کا مطلب تھا کہ نیب مزید ذمہ داری کے ساتھ کام کرے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 11:02

نیب کی جانب سے سر مایہ کاروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے،ہم نیب سے کسی سیاستدان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب پر کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں ہے۔ہم نیب سے کسی سیاستدان کی انکوائری کا نہیں کہتے۔ وزیر اعظم کے کہنے کا مطلب تھا کہ نیب مزید ذمہ داری کے ساتھ کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا موثر کردارشفافیت کے لیے بہت ضروری ہے۔جب تحقیق کے بغیر کارروائی ہو گی تو سر مایہ کاری کون کرے گا۔

رانا ثنا اللہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نیب کو کسی منصوبے پر ہاتھ ڈالنے سے نہیں روکا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا نیب کسی کے اشارے پر چل رہی ہے؟ جس پر رانا ثنا اللہ نے جواب دیا کہ اگر نیب کو کسی کا شارہ ہے تو آپ پتہ لگائیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کہ کسی بھی آپریشن کی کارروائی کی تفصیل فورسز کے پاس ہوتی ہے تا حال کسی آپریشن کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔پنجاب میں شہر اور علاقے نسبتاً محفوظ ہیں، کراچی کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے اس سے قبل کراچی میں کئی کئی لاشیں ملتی تھیں اور دیگر جرائم بھی عروج پر تھے۔ ملک کو آپریشن ضرب عضب میںبڑی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اکا دکا واقعات ہوتے رہیں گے ۔