پٹودی خاندان کا ایک فرد فلم نگری کا حصہ بننے جا رہا ہے

سارہ سیف علی خان اور شاہد کپور کے بھائی ایشان ڈیبیو کیلئے تیار

جمعرات 18 فروری 2016 11:40

پٹودی خاندان کا ایک فرد فلم نگری کا حصہ بننے جا رہا ہے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) کرن جوہر اپنی فلموں سے نئے چہرے متعارف کروانے میں مشہور ہیں،اب خبریں گرم ہیں کہ سیف علی خان کی بیٹی اور شاہد کپور کے بھائی کو اب بالی ووڈ میں قدم رکھوانے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پٹودی خاندان کی ایک اور فرد بننے جارہی ہے فلم نگری کا حصہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ سیف علی خان ڈیبیو کریں گی بالی ووڈ میں میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ سیف علی خان کو کوئی اور نہیں بلکہ کرن جوہر لاوٴنچ کرنے جارہے ہیں اپنی فلم کے ذریعے جبکہ سارہ کی پہلی پہلی فلم میں ان کے پہلے ہیرو کیلئے لیا جارہا ہے نام شاہد کپور کے بھائی ایشان کپور کا۔

کہا جارہا ہے کہ رومینٹک مووی کا اسکرپٹ ہے تیار جلد ہی شروع کردیا جائے گا ان نیو کمرز کے ساتھ فلم پر کام۔

متعلقہ عنوان :