مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کے دومختلف حملوں میں 8خاصہ دار شہید ہوگئے‘سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 فروری 2016 11:40

مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کے دومختلف حملوں میں 8خاصہ دار شہید ہوگئے‘سیکورٹی ..

مہمند ایجنسی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18فروری۔2016ء) مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کے دومختلف حملوں میں 8خاصہ داراہلکارشہید ہوگئے‘سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیاہے۔سیکورٹی فورسسزکے مطابق تحصیل یکہ غنڈ کے علاقہ کڑپہ میں صبح دہشت گردوں نے خاصہ دار پوسٹ پر حملہ 6 خاصہ دار اہلکار کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنئی منتقل کر دیا گیا۔ادھر گزشتہ رات یکہ غنڈ کے علاقے دروازگئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے خاصہ دار فورس کے دو اہلکار تاج علی اور بلال جان شہید ہوگئے۔ دو نوں اہلکار سولرٹیوب ویل کی سیکیورٹی پرمعمورتھے۔

دہشتگردوں نے پہلا حملہ گزشتہ رات دو بجے تحصیل یکہ غنڈ کے علاقے دروازگئی میں کیا جہاں انہوں نے سولر ٹیوب ویل کی سیکورٹی پر تعینات خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ، حملے میں دو اہلکار شہید ہو گئے۔دہشتگردوں نے دوسرا حملہ کڑپہ کے علاقے میں واقع خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پر کیا، فائرنگ کے نتیجے میں سات خاصہ دار اہلکار شہید ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :