وزیراعظم نوازشریف کی نیب پر تنقید، بیان لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 فروری 2016 11:47

وزیراعظم نوازشریف کی نیب پر تنقید، بیان لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کر ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18فروری۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کا نیب پر تنقید کا بیان لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کا بیان نیب پر دباﺅ ڈالنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

نیب آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ،وزیراعظم کے ماتحت نہیں ،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیر اعظم کو نیب کے معاملات اور زیر سماعت مقدمات میں مداخلت سے روکا جائے۔