انٹر نیٹ پر دوستی کے بعد 50 سالہ شخص نے 5 خواتین کو ہوس کا نشانہ بناڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 11:57

انٹر نیٹ پر دوستی کے بعد 50 سالہ شخص نے 5 خواتین کو ہوس کا نشانہ بناڈالا

برطانیہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء): انٹر نیٹ پر دوستی کے بعد ایک 50 سالہ شخص نے 5 خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا جبکہ دیگر دو خواتین کو ہراساں بھی کیا۔ غیر ملکی اخبار ”مرر“ کے مطابق برطانوی عدالت میں ہونے والی سماعت کے مطابق مذکورہ شخص کی ان تمام خواتین سے Match.com نامی ویب سائٹ پر ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالتی کارروائی کے دوران متاثرہ خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کی موکل اور 50 سالہ شخص میں انٹرنیٹ پو دوستی ہوئی جس کے بعد انہوں نے ملنے کا فیصلہ کیا۔

50 سالہ شخص نے اسی ملاقات پر متاثرہ خاتون کے بارہا چیخنے اور منع کرنے کے باوجود اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ وکیل نے عدالت میں 50 سالہ شخص کی جانب سے متاثرہ خاتون کو کیے گئے میسیجز بھی بطور ثبوت پیش کیے، جس میں ملزم نے متاثرہ خاتون سے اپنے ناروا سلوک اور ایزا دینے پر معافی طلب کی۔ دوسری جانب ملزم نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کی نفی کر دی ہے جبکہ مقدمے کی سماعت دو ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔