چیمپئنز لیگ : ریال میڈرڈ نے اطالوی کلب روما کو دو گولز سے شکست دیدی

جمعرات 18 فروری 2016 12:06

چیمپئنز لیگ : ریال میڈرڈ نے اطالوی کلب روما کو دو گولز سے شکست دیدی

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ کے میچ میں اطالوی کلب روما کو شکست دے دی۔ روم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے دو صفر سے فتح اپنے نام کی۔یورپین چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ریال میڈرڈ اور اے ایس روما کے میچ کا پہلا لیگ روما کے ہوم گراوٴنڈ پر کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

روم میں ہونے والے میچ میں مہمان ٹیم میچ کا بیشتر وقت کھیل پر حاوی رہی تاہم پہلے ہاف میں کوئی گول اسکور نہ ہو سکا۔

دوسرے ہاف کے ستاون ویں منٹ میں سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک خوبصورت فیلڈ گول اسکور کرتے ہوئے ریال میڈرڈ کو میزبان ٹیم پر ایک گول کی برتری دلا دی۔چھیاسی ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی جیزی نے ایک شاندار گول کرتے ہوئے مہمان ٹیم کی برتری کو دگنا کر دیا۔ دوسرا لیگ میچ اگلے ماہ ریال میڈرڈ کے ہوم گراوٴنڈ پر کھیلا جائے گا۔