رمیز راجہ نے بھی محمد عرفان کے لمبے قد کے بارے میں چٹکلے چھوڑنے شروع کر دیئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 فروری 2016 12:07

رمیز راجہ نے بھی محمد عرفان کے لمبے قد کے بارے میں چٹکلے چھوڑنے شروع ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے سفیر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بھی دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے لمبے قد کے بارے میں چٹکلے چھوڑنے شروع کر دیئے ۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کیخلاف مین آف دی کا اعزاز حاصل کرنے والے 7فٹ 1لمبے فاسٹ باؤلر جب رمیز راجہ سے گفتگو کرنے آئے تو انہوں نے مسکراتے ہوئے پہلا سوال ہی یہ کیا کہ ” عرفان ، آپ وہاں سے کو میری آواز آ رہی ہے ؟“۔ 33سالہ محمد عرفان رمیز راجہ کے اس چٹکلے سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے بولے کہ انہیں رمیز کی آواز آرہی ہے ۔