رافیل نڈال ، ڈیوڈ فیرر ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 18 فروری 2016 12:15

رافیل نڈال ، ڈیوڈ فیرر ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ ..

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال اور انکے ہم وطن کھلاڑی ڈیوڈ فیرر ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے پابلو کارینو پہلے راوٴنڈ میں ہی ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں شروع ہونے والے مینز ایونٹ کے پہلے راوٴنڈ میں سپین کے رافیل نڈال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن پابلو کارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں ہسپانوی ڈیوڈ فیرر نے چلی کے نیکولس جیری کو 6-3 اور 7-6(7-3) سے شکست دیکر ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :