ر وس کو آلو کی برآمد سے لوکل مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم کسان کو براہ راست فائدہ ہو گا، ڈاکٹر فرخ جاوید
جمعرات 18 فروری 2016 12:15
راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ روس کو آلو کی برآمد شروع ہونے سے لوکل مارکیٹ میں آلو کی قیمتیں مستحکم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان کے ساتھ آلو کی درآمد پر ڈیوٹی ہٹانے کا معاملہ اٹھا رہی ہے جس کے بعد افغانستان کی منڈیوں میں بہترین کوالٹی کا پاکستانی آلو دستیاب ہو گا۔
ڈاکٹر فرخ جاوید نے بتایا کہ اب تک 70فیصد تک آلو کاشتکار کے پاس ہے اور آلو کی برآمد سے کسان کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے ان خیالات کا اظہار آلو کی پیداوار اور برآمد کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر زراعت نے اس موقع پر بتایاکہ پنجاب حکومت ایکسپورٹرز کو آلو برآمد کرنے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے اور آلو کی برآمد پر کسی قسم کی کوئی ڈیوٹی یا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.