پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر کھلاڑیوں سے جان چھڑانے کا منصوبہ بنالیا

جمعرات 18 فروری 2016 12:22

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر کھلاڑیوں سے جان چھڑانے کا منصوبہ بنالیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر کھلاڑیوں سے جان چھڑانے کا منصوبہ بنالیا، ساف گیمزمیں کامیاب تجربے کے بعد سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں بھی زیادہ تر نئے ٹیلنٹ پر انحصار کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف کی سابقہ انتظامیہ نے نئی کھیپ تیار کرنے کے بجائے زیادہ تر پرانے کھلاڑیوں پر ہی انحصار کیا، جس کے سبب پلیئرز کی اولین ترجیح غیرملکی لیگز بن گئیں، اس وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ کے بعد اولمپکس کی دوڑ سے بھی باہر ہو گیا، 2018کے میگا ایونٹ کا حصہ بننے کیلیے گرین شرٹس کو اب کوالیفائنگ راوٴنڈ2017 کے کٹھن مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔

ورلڈ کپ اور اولمپکس سمیت متعدد انٹرنیشنل ایونٹس میں ذلت آمیز شکستوں کے نتیجے میں فیڈریشن کے عہدیداروں، کوچز اور منیجرز کو گھروں کی راہ لینی پڑی لیکن یہ پلیئرز بدستور ٹیموں کا حصہ بن کر ملک کی نمائندگی کرتے رہے، ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجودہ عہدیداروں نے پرانے کھلاڑیوں پر انحصار کرنے کے بجائے نئے ٹیلنٹ کو میدان میں اتارنے کا منصوبہ بنایا ہے، حال ہی میں بھارت میں منعقدہ ساف گیمز کے ہاکی مقابلوں میں زیادہ تر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا جنھوں نے نامساعد حالات اور کھلاڑیوں کی کمی کے باوجود ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کا خیال ہے کہ مستقبل قریب کے ایونٹس میں نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر کے ان سے بھی تسلی بخش نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :