لاہور قلندر پاکستان سپرلیگ سے باہر ، ون ڈے میں بھی اظہر علی کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگ گئے ؟

جمعرات 18 فروری 2016 12:22

لاہور قلندر پاکستان سپرلیگ سے باہر ، ون ڈے میں بھی اظہر علی کی کپتانی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) ناقص کپتانی اور منصوبہ بندی کا فقدان کے باعث پاکستان سپر لیگ میں فیور ٹ ٹیم لاہور قلندر ایونٹ سے باہر ہوگئی ، انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں بھی اظہر علی کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگ گئے ؟ لاہور کی ٹیم اس لحاظ سے بدقسمت رہی کہ وہ لیگ میں سب سے بڑے سکور کرنے کے باوجود بھی اگلے مرحلے میں نہ جا سکی۔

(جاری ہے)

لاہور کی ناکامی میں جہاں دوسرے عوامل نے کردار ادا کیا وہیں کپتان اظہر علی کی کپتانی اور اپنی کارکردگی بھی انتہائی ناقص رہی۔انہوں نے اہم مواقع پر درست فیصلے نہ کئے جس سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔لیگ کے پلے آف مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز پہنچ گئی ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے اگلے مرحلے ’پلے آف‘کا پہلا میچ آج جمعہ کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمے کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ ہفتے کے روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔